منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے، تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے مریم نواز پنجاب میں ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں، زراعت کو ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کہا گیا، لیکن پہلی مرتبہ مریم نواز نے زرعی شعبے میں حقیقی معنوں میں جدت متعارف کروائی ہے، آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باقی صوبوں سے آگے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے طرز حکومت نے ثابت کیا وہ ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر ہیں، باقی صوبے مریم نواز سے سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت رول ماڈل بن چکا ہے، مخالفین پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں، سیاسی شعبدہ بازی اور منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز