لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لئے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔ پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کی اپیل کی تھی۔ رواں سال پنجاب میں آلو کی 12ملین ٹن اور کینو کی 4ملین ٹن پیداوار متوقع ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو مشکلات سے نکلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان سے رابطہ میں ہیں۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کے لئے کھلے دل سے وسائل مہیا کر رہی ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر زرعی سروسزکاشتکاروں کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل شروع کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے 15اضلاع میں ایگریکلچر موبائل لیب قائم کی جائیں گی۔ موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا۔ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100کنٹینرز پر کسان مراکزبھی قائم کیے جائیں گے۔کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے عارف والا میں آتشزدگی سے ماں اور دو بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غیر معیاری سلنڈر کی خرید وفروخت پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے کاشتکاروں ا لو اور کینو کاشتکاروں کی موبائل لیب مریم نواز پنجاب کے کے لئے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ