حکومت کا نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت نے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لیے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حکومت کی جانب سے ایک سو، پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں جدید اور مؤثر سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام ممکن ہو سکے، نئے ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی خوبصورتی، تاریخی یادگاروں کو نمایاں کیا جائے گا جبکہ خواتین کے قومی ترقی میں کردار اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم معاشرتی موضوعات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر مزید غور و خوض کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن وفاقی کابینہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی