کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔

کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا، تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیے، وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کےمطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔

اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکرٹری، صدر کے ترجمان مرتضیٰ سلنگی، آڈیٹرجنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکریٹری اقتصادی امور، سیکرٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے-

کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کےمطابق اکتوبر تا دسمبرکی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، اسکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول کنندگان نےتمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔

کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے اور اس حوالے سے عمل بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفائیو جی ابتدائی طور پر پاکستان کے کن مقامات پر دستیاب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی فائیو جی ابتدائی طور پر پاکستان کے کن مقامات پر دستیاب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای حویلیاں جلسہ: سہیل آفریدی کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ کابینہ ڈویژن تحائف ملے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن