کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔
کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر دو ہزار پچیس کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیے ۔ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کےمطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ تحائف وصول کرنےوالوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔
اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکریٹری، صدر کے ترجمان مرتضی سلنگی، آڈیٹرجنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکریٹری اقتصادی امور، سیکریٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے-
کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کےمطابق اکتوبر تا دسمبرکی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، سکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول کنندگان نےتمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔
کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے اور اس حوالے سے عمل بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کابینہ ڈویژن توشہ خانہ
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔