امریکا اور میکسیکو کے درمیان منشیات کے خاتمے کے لیے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور میکسیکن وزیر خارجہ ڈی لافوئنٹے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں منشیات کے خاتمے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور میکسیکن وزرائے خارجہ نے میکسیکو میں منشیات نیٹ ورک ختم کرنے کی ضرورت پر گفتگو کی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فینٹینائل، ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔