پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے لاہور میں ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوبیس کروڑ لوگ ہیں پندرہ کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ کے ایج گروپ میں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ خواتین کو ہم ٹرین کیا اور ڈیجیٹل سکلز ڈویلپمنٹ سکھائی۔ آٹھ لاکھ خواتین ڈیجیٹل والٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ڈیجٹل انقلاب لانا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام سہولیات فراہم کر ے گی۔ پاکستان کی برینڈنگ کرنے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا ٹرسٹ بحال کرنا ہے۔ ہماری نیشنل اکانومی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کررہی ہے۔ ایک مکمل نیشنل لیول فیڈریشن کی اونر شپ شامل کی گئی ہے۔
شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ ایک عام آدمی کی زندگی آسان کیسے ہوسکتی ہے۔ پبلک سروس ریڈ ٹیپ ازم اور کرپشن کے بغیر لوگوں کی زندگی آسان کرسکتا ہے۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اس طریقے سے بنانا چاہتے ہیں کہ بہتر سے بہتر سروس ملے۔
شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں ہم نے تقریبا تین لاکھ بچوں کو ٹرینگ دی۔ اس سال ہم ساڑھے سات لاکھ بچوں کو ٹرینگ دیں گے۔ ہم نے پاکستان کے برینڈ میں انوسٹ کرنا ہے اور ہم نے آؤٹ ڈور برینڈنگ پر بہت زیادہ فوکس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کالج یونیورسٹی لیول پر تمام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم کے تحت تعلیم دیں گے۔ پاکستان کے ہر بچے بچی کو جدید سہولیات فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔ یہ سب اکیلے حکومت نے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔