کراچی:

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل میں چوریوں کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو خط میں پاکستان اسٹیل میں قیمتی اثاثوں، مشینری، کیبلزاوراسکریپ چوری کی مکمل تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2025 میں 36 ٹن اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کیا تھا، 24 دسمبر 2026 کو اسکریپ چوری کیس میں ملوث ملازمین اور سرپرست افسران کی نشان دہی کی گئی تھی اور دو ملازمین پر اسکریپ چوری میں سہولت کاری کا الزام تھا۔

مزید بتایا گیا کہ گمراہ کن بیان کے باعث ملزمان کی ضمانت منظور ہونے اور گیٹ نمبر 5 سے بغیر پاس چوری شدہ سامان کی نقل و حمل کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اندرونی انکوائری میں پاکستان اسٹیل اور ڈی ایس جی سیکیورٹی کی کوتاہی سامنے آئی تھی اس لیے ایف آئی اے سے افسران، سیکیورٹی گارڈز، ڈی ایس جی اور اسکریپ ڈیلرز کے خلاف جامع تحقیقات کی سفارش کی گئی۔

وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل چوری کیس کے ذمہ داروں کے تعین اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل پاکستان اسٹیل اسکریپ چوری ایف آئی اے

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار