حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لے لیا؛ وفاقی وزیر قانون نے تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر قانون نے کہا آج کل ای آفس ہے جس سے فائلز کی اپرول آن لائن ہوتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا اس آرڈیننش کی بھی اپرول ہو گئی،سٹاف ٹو سٹاف اس کو اپروو سمجھا گیا ہے.دستخط شدہ فائلز موصول ہوئیں تو اس آرڈیننس پر دستخط نہیں تھے، .اس کی پرنٹنگ ہو چکی تھی.یہ غلطی ہوئی جس کی درستگی کی گئی.جو بل مشترکہ اجلاس سے صدر کے پاس جائے تو صدر دس روز اس کو رکھ سکتے ہیں.
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
ذرائع کے مطابقپاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کل قومی اسمبلی اجلاس میں حصہ لے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے آرڈیننس صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔