آرڈیننس کی صدر کے دستخطوں کے بغیر منظوری، بلاول نے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
بلاول بھٹو زرداری: فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا، اجلاس میں آئینی عمل کی پیروی نہ ہونے پر ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئیں، پیپلز پارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار پر تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا اور واک آؤٹ کرگئے۔
پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ پہلی بار حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدر نے منظوری نہیں دی، اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے، پی پی پی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس پر اعتراض ہے، یہ آرڈیننس صدرمملکت کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے بغیر
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.