صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔
آرڈیننس کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کارپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چئیرمین ہوگا۔
مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگا، جس میں حکومت کا مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشن ہوں گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا، ہر ٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے۔
لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا
حکومت عوامی اعتراضات اور سفارشات کے بعد ٹاؤن کارپوریشن اور یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی، حکومت ٹاؤن کارپوریشن یا یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی لیکن الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہیں۔
صدرِ مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے مطابق حکومت وزارت داخلہ کی سفارش پر ٹاؤن کارپوریشن کے اندر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ یا کمی کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی حلقہ بندی کرے گا۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہوں گے، ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کے چیئرمین بطور جنرل ممبران ہوں گے، ہر ٹاؤن کارپوریشن میں 4 خواتین، ایک کسان یا ورکز، ایک تاجر یا بزنس مین ہو گا۔
سونا7700روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگی؟جانیے
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم ہو گا، یونین کونسل کے جنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا، یونین کونسل کے جنرل ممبر کے انتخاب کے لیے سارا یونین کونسل ملٹی ممبر وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔
ایک ووٹر ایک جنرل ممبر امیدوار کے لیے ووٹ ڈالے گا، سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 9 امیدوار جنرل ممبران منتخب ہوں گے، کامیاب امیدوار 30 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کرسکتے ہیں۔
آرڈیننس کے مطابق جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر ممبران شو آف ہینڈ کے ذریعے منتخب کریں گے، یونین کونسل کے جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ممبران شو آف ہینڈ کے ذریعے مشترکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کریں گے، چیئرمین اور وائس چیئرمین 30 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شمولیت کرسکتا ہے۔
ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ, ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
صدرِ مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونین کونسل کا چیئرمین ٹاؤن کارپوریشن کا جنرل ممبر ہو گا، جنرل ممبران ٹاؤن کارپوریشن کے لیے مخصوص نشستوں کے ارکان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کریں گے، ٹاؤن کارپوریشن کے ممبران اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والے کو شو آف ہینڈ کے ذریعے مشترکہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے۔ ٹاؤن کارپوریشن کا ممبر ہی میئر یا ڈپٹی میئر کا الیکشن لڑسکے گا، جہاں مقامی حکومت فعال نہیں حکومت اینڈمنسٹریٹر تعنیات کرے گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہر ٹاؤن کارپوریشن میں شو آف ہینڈ کے ذریعے یونین کونسل کے مقامی حکومت اسلام آباد کے مطابق کریں گے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ