مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے لیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26 کے پہلے چھ ماہ میں کم فنڈز جاری کیے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بروقت فنڈز کی عدم فراہمی سے صوبائی مالی نظم متاثر ہوا۔ ضم اضلاع کے لیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ 6 ماہ میں صرف 56 ارب جاری کیے گئے۔ ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبے شدید فنڈز کی کمی کا شکار ہے۔ وفاق نے 127 ارب روپے کم جاری کئے۔ وفاق نے 115 ارب کے مقابلے میں اسٹریٹ ٹرانسفرز کی مد میں صرف 19 ارب جاری کیے۔
این ایف سی شیئر میں 76 ارب روپے کی کمی ہے۔ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں 106 ارب کے مقابلے میں صرف 18 ارب جاری ہوئے۔ متن میں مزید درج تھا کہ سیلاب اور بحالی پر 28 ارب روپے خرچ ہوئے جسکی وجہ سے صوبائی وسائل پر مزید بوجھ ہے۔ آئی ڈی پیز پر اضافی 7 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ مالی بحران میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ریلیزز میں مسلسل کمی سے ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود 46 ارب روپے خود جاری کیے۔ کے پی حکومت نے خط میں وفاق سے بروقت اور مکمل فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت ارب روپے جاری کیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔