ایران کے اٹارنی جنرل محمد موحدی آزاد نے ملک بھر میں جاری حکومت مخالف احتجاج میں حصہ لینے والوں کے لیے سخت انتباہ جاری کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج میں شریک ہر شخص اللہ کا دشمن ہے۔

ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے اپنے بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ ایرانی قانون میں دشمنان خدا‘ کو  سزائے موت تک لے جانے والی سنگین دفعات موجود ہیں۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ صرف مظاہروں میں حصہ لینے والے ہی نہیں بلکہ ‘فسادیوں’ کی مدد کرنے والے بھی اسی الزام کے تحت مقدمات کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ استغاثہ جلد از جلد بغیر کسی نرمی کے مقدمات درج کرے، مقدمے کو ثابت کرنے اور فیصلہ کن کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔

یاد رہے کہ ایران میں 28 دسمبر 2025 سے ملکی کرنسی کی قدر میں کمی، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

جس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کا یہ سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھیلتا جا رہا ہے۔

ملک کے 31 صوبوں اور درجنوں شہروں میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مظاہرین کو ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے طاقت کے استعمال کی حمایت کی تھی۔

ایرانی چیف جسٹس نے بھی کہا کہ مظاہرین کے خلاف قانونی کاروائی میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا