اعلامیہ کے مطابق ملازمین کی ہڑتال میں شرکت، دفاتر کی تالہ بندی کرنے پر بیڈا ایکٹ کے تحت محکمہ کالجز کے 38 اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرز کو تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف مزید کارروائیاں کرتے ہوئے 38 اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کو تین ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں صوبے بھر میں احتجاج جاری ہے۔ حکومت نے پہلے گرینڈ الائنس کے دو رہنماؤں کو معطل کیا، بعد ازاں 38 پروفیسرز اور لیکچررز کو بھی تین ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملازمین کی ہڑتال میں شرکت، دفاتر کی تالہ بندی کرنے پر بیڈا ایکٹ کے تحت محکمہ کالجز کے 38 اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرز کو تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پروفیسرز اور معطل کیا تین ماہ

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن