ملک بھرکے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
( اویس کیانی )وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکام پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا نے 2026 کے لیے فی یونٹ 62 پیسے کمی کی منظوری وفاقی حکومت کو بھیجی تھی لیکن وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،اس کے بعد سال 2026 کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا جائے گا ۔
حکام پاورڈویژن کے مطابق نیپرانے2026 کے لیےبنیادی ٹیرف 34 سے کم کرکے33 روپے 38 پیسے منظور کیا تھا،نیپرامیں ملک بھرکے لیےبجلی کے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔
پاورڈویژن نے2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لیےدرخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی،نیپرا نےسال 2026 کے لیےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی اوراپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کےلیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
حکام پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت بجلی کی قیمت پر سبسڈی دے رہی ہے،بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی نہیں ہو گی،بجلی کی قیمت میں نہ کمی کی جا رہی ہے نہ اضافہ کیاجا رہا ہے،نیشنل گرڈ میں بجلی کی انسٹالڈ کپیسٹی 36ہزار397میگاوٹ ہے۔
حکام کے مطابق امپورٹڈ فیول پر انحصار 26فیصد رہ گیا ہے،ملک میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،بجلی صارفین کو629ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بنیادی ٹیرف میں کمی وفاقی حکومت کے لیے بجلی کے مطابق کمی کی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی