تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سورایاں ہیں، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کوئی بڑی عوامی طاقت نہیں بلکہ محدود لوگوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے تحفظ آئین پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں۔ اس سے زیادہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئین، قانون اور ریاستی اداروں کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ اور کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے، سہیل آفریدی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔