ملک ترقی کی راہ پر گامزن، تحریک تحفظ آئین کے نام پر جمع لوگ تانگے کی سواریاں ہیں، عطااللہ تارڑ کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تاڑ نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا، اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں نے3.
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضرورت پڑی تو اس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا، جبکہ مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔
محسن نقوی نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے اور ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے مذاکرات سے منع نہیں کیا، حکومت سنجیدہ نہیں، شوکت یوسفزئی
وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی سوال کیاکہ انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کے مسائل کو پہلے بھی مؤثر طریقے سے سنبھالا گیا ہے اور آئندہ بھی اسی اصول کے تحت نمٹا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تحریک تحفظ آئین پاکستان عطااللہ تارڑ مالیاتی ادارے مولانا فضل الرحیم وزیر اطلاعات وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان عطااللہ تارڑ مالیاتی ادارے مولانا فضل الرحیم وزیر اطلاعات وی نیوز تحریک تحفظ ا ئین وزیر اطلاعات نے کہاکہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔