مری میں واسا کے قیام اور سیاحوں کے لیے موبائل واٹر وین کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں اور سیاحوں کو معیاری بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مری کے دورے کے دوران سیاحوں کو فری آف کاسٹ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے موبائل واٹر وین کے قیام کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا کسان دوست وژن، گندم 2026 پالیسی کے تحت تاریخی اقدامات، سلمیٰ بٹ
وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب نے اس موقع پر واسا مری آفس کا افتتاح کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت قائم کیا گیا ہے، تاکہ مری میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ واسا مری کے قیام سے شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور سروس ڈیلیوری کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔
دورے کے دوران وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب نے پی ایچ اے مری اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے مری میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔
اس موقع پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید، ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمر کیانی اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے احمد حسن رانجھا بھی موجود تھے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری عظیم شوکت اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا مری کے قیام سے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام میں دیرپا بہتری آئے گی۔ انہوں نے مری میں جاری اور آئندہ منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز
وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مری میں تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور شہریوں و سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلال یاسین سیاح مری مریم نواز وژن وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلال یاسین سیاح مریم نواز وژن وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب کی فراہمی مریم نواز کے وژن کے واسا مری کے قیام کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ