Nawaiwaqt:
2026-06-02@23:52:13 GMT

نااہل اور کام چوروں کو گھر جانا ہو گا: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

نااہل اور کام چوروں کو گھر جانا ہو گا: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی میڈیسن لسٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ نئی میڈیسن کی لسٹ مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر، نرس کے موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائے، نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ نو بجے تک مکمل سٹیم کلیننگ(Cleaning) کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت نامے پر بھی غور کیا گیا۔ مریم نواز نے ہسپتالوں میں موجود سکیورٹی کمپنیوں اور سکیورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کے فول پروف طریقہ کاراپنانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری بھی سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ہیلتھ میں عوامی فلاحی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2500سے زائد ڈاکٹرز کو دوسال سے کم عرصے میں جاب مل چکی ہیں۔ پنجاب بھر میں کارڈیک میڈیسن ہوم ڈیلیوری کے لئے 5 لاکھ 85ہزار مریض رجسٹرڈکیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے 6ہزار مریضوں کو گھروں کی دہلیز پر میڈیسن کی فراہم کی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 80ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں اور ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے۔ اب عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے، نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کیا گیا کے لئے

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف