پاکستان کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے جاری، لاہور کو بھی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جا رہا ہے: وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کے تناسب سے سالانہ حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لئے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، قوی امید ہے کہ دیگر ممالک کے کوٹہ میں اضافے کے ساتھ پاکستان کے کوٹہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پرائویٹ حج سکیم میں حج پیکیج کے لئے اصلاحات پر کام کر رہے ہں،روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں عازمین حج کی دوہری امگرپیشن کے لئے لاہور کو بھی شامل کرنے لئےکام تیزی سے جاری ہے ،حج 2025 کے بعد 75فیصد شکایات کم ہوئیں اس سال مزید کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ،حج 2026 کے لئے 38ہزار سے زائد عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے روٹ ٹو مکہ کے زریعے امگرییشن کرائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو حج کمپلیکس اسلام آباد میں حج تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب اور میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، جوائنٹ سیکرٹری و چیف کوآرڈینیٹر ٹریننگ احمدنذیر خان، ڈائریکٹر حج قاضی سمیع الرحمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات اور وفاقی کابینہ سے منظور شدہ حج پالیسی 2026 کی روشنی میں تمام انتظامات سعودی ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیےجا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کی نسبت پاکستان کا حج پیکیج اب بھی سستا اور معیاری ہے۔

وفاقی وزیر نے حج انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد اور کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ کو بھی شامل کرنے کے لئے کام تیزی سے جاری ہے، جس کے ذریعے عازمین حج کی دوہری امیگریشن پاکستان میں ہی مکمل ہو جائے گی اور حجاج سعودی ایئرپورٹ پر قطاروں مںی لگنے کے بجائے براہ راست بسوں کے زریعے اپنی رہائش گاہوں پر پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال اسلام آباد ایئرپورٹ سے 38 ہزار سے زائد عازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ پشاور کے عازمین بھی اسلام آباد سے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار عازمین کو دو اقساط میں رقم ادائیگی کی سہولت دی گئی تھی جس پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ نجی شعبے کے ذریعے جانے والے حجاج کو بھی معقول پیکیج اور بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے اور بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ‘ایکسلینس ایوارڈ’ سے نوازا گیا ہے، اب ہمارا ہدف ٹاپ تھری ممالک مں شامل ہونا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حجاج کی خدمت پر مامور سرکاری عملے کا نام ‘معاونن حج’ سے تبدیل کر کے دوبارہ ‘خدام الحجاج’ کر دیا گا ہے، کیونکہ نکہ سعودی فرمانروا بھی خود کو خادمِ حرمین شرمین کہلانے مںے فخر محسوس کرتے ہیں اور ہم نے اسی سنت کی تقلید کی ہے۔ انہوں نے واضح کاو کہ تمام سرکاری حجاج کے لئے العزیزیہ اور مکہ القریش میں مساوی سہولیات والی عمارتںں حاصل کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا جس میں تمام امور، ویکسینیشن اور دیگر سہولیات کے بارے مںی تفصیلات کے ساتھ آگاہی فراہم کی جائے گی۔

عازمن حج کی تربیت اور نظم و ضبط کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج ایک مشقت اور آزمائش کا عمل ہے جس کے لئے صبر اور برداشت کا مظاہرہ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور نے 22 نکاتی رہنمائی اصول مرتب کیے ہیں جن پر عمل کرکے مناسکِ حج کی ادائیگی آسان بنائی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے عازمین کو تاکید کی کہ حریمین شریفین کے قوانین اور ضابطوں کا خاص خیال رکھا جائے اور وہاں سنت کے مطابق عبادات پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ طواف یا روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران موبائل فون پر تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہتے ہیں، جس سے عبادت کا اصل مقصد متاثر ہوتا ہے۔ حجرِ اسود کو بوسہ دیتے وقت دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کیا جائے کیونکہ دور سے سلام کرنا بھی مسنون عمل ہے۔ksd

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر‎قائم مقام صدر سے اطالوی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ‎قائم مقام صدر سے اطالوی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال اسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی اکبر ایس بابر کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سعودی حکومت اسلام آباد وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کرنے کے کے لئے کو بھی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم