data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-2-15
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ضلع کے صدر و رکن قومی اسمبلی سید طارق حسین شاہ جاموٹ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حیدرآباد سے گیس کی مد میں سالانہ تقریباً 12 کروڑ روپے کی پروڈکشن ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود مقامی آبادی بنیادی سہولیات اور روزگار سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کمانے کی سکت نہیں رکھتی، جبکہ او جی ڈی سی ایل اس علاقے سے بھاری آمدن حاصل کرنے کے باوجود نہ تو مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی علاقائی ترقی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال او جی ڈی سی ایل نے 12 کروڑ روپے کمائے، مگر مقامی سطح پر ایک بھی نوکری نہیں دی گئی۔سید طارق حسین شاہ جاموٹ نے مطالبہ کیا کہ او جی ڈی سی ایل اگر مقامی افراد کو ایم ڈی یا ڈائریکٹر کے عہدے نہیں دے سکتا تو کم از کم گریڈ ون سے فور تک کی نوکریاں، جن میں نائب قاصد اور دیگر ٹیکنیکل اسامیاں شامل ہیں، مقامی لوگوں کو فراہم کی جائیں۔انہوں نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے 12 کروڑ روپے سالانہ کی گیس پیدا ہو رہی ہے، وہاں آج تک گیس کی سہولت میسر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم پورے پاکستان اور ملک کی صنعتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، لیکن افسوس کہ جن علاقوں سے یہ وسائل حاصل کیے جا رہے ہیں، وہی علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی اس ناانصافی کے خاتمے کے لیے درخواست کی گئی تھی، مگر تاحال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مقامی عوام کو ان کا جائز حق دلایا جا سکے۔ضلع حیدرآباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے حیدرآباد پولیس کی جانب سے مؤثر، منظم اور بھرپور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے