چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں ٹی ٹی پی دہشت گرد جماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی کے کسی کیس میں سہیل آفریدی نامزد نہیں ہیں، فارنزک رپورٹ میں سہیل آفریدی کی جو ویڈیو سامنے آئی اس کے متعلق واضح نہیں وہ کس جگہ کی ہے۔

نہوں نے کہا کہ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں ٹی ٹی پی دہشت گرد جماعت ہے، دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس مسئلے پر نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے، دہشت گردوں سے متعلق کسی کے دل میں نرم گوشا نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بدقسمتی سے سہیل افریدی کے دورہ کراچی کے آخری دن سندھ حکومت کا رویہ بدل گیا۔ حیدرآباد سے واپسی پر سہیل افریدی کا راستہ روکا گیا، سندھ حکومت نے پہلے جلسے کی اجازت دی پھر راستے بند

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے کراچی دورے سے قبل سندھ حکومت کے رویے پر شکریہ ادا کیا تھا، وزیراعلیٰ کے پی جہاں جہاں گیا کوئی ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا، عوام نےاُن کا استقبال کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا ایجنڈا پارلیمنٹ سے متعلق تھا، پارلیمانی پارٹی میں زیادہ تر گفتگو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن پر کی گئی، اپوزیشن لیڈر کی نشست اگست سے خالی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ساری اپوزیشن کی جانب سے ایک ہی امیدوار ہے محمود خان اچکزئی، آج سارا پراسیس مکمل ہوگیا امید ہے جمعرات تک نوٹیفکیشن آجائے گا، جس سے اعتماد سازی کی جانب بڑا قدم بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ جماعت جسے حکومت اور ادارے دہشت گرد سمجھتے ہیں ہم ان کو دہشت گرد سمجھتے ہیں، پاکستان کے مفاد کے خلاف سرگرم تنظیمیں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے مذاکرات ہوں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو تاکہ حالات نارمل ہوں، ہر ہفتے ہم آتے ہیں، انتظار کرکے واپس چلے جاتے ہیں، پتا نہیں ان کوکس نے پٹی پڑھائی ہے ملاقات نہ کرانا اچھا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے میرے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے، میں نہیں چاہتا کہ پارٹی کے اندر کے معاملات باہر آئیں، بانی پی ٹی آئی اگر مجھے کہیں گے تو یہیں سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے چیئرمین کا عہدہ دیا ہے اور یہ امانت ہے، پارٹی کا قلم دوات میرے پاس لیکن اختیار بانی چیئرمین کے پاس ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مخالف آوازوں کو برداشت کرکے عبرت حاصل کرنی چاہیے، میں نے کبھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق عوام میں بات نہیں کی۔

کردیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی ا ئی سہیل ا

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے