ٹی ٹی پی دہشت گرد، کارروائی ہونی چاہیے مگر کے پی اسمبلی کو آن بورڈ لینا ضروری ہے، چئیرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
داہگل: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک دہشت گرد جماعت ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم کے پی اسمبلی کو بھی آن بورڈ لینا ضروری ہے۔
داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقاتیں نہیں ہو رہی ہیں، ہر ہفتے ملاقات کے لیے جاتے ہیں لیکن اجازت نہیں دی جاتی، ملاقاتیں نہ ہونے سے عوام میں بانی کے تئیں ہمدردیاں مزید بڑھیں گی۔
سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی نے دورہ شروع سے قبل سندھ حکومت کے رویے پر شکریہ ادا کیا لیکن دورے کے آخری دن ان کا راستہ روکا گیا، سہیل آفریدی کے دورے میں کوئی نقصان یا ہنگامہ نہیں ہوا اور عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت تمام جماعتیں جو ملک کے خلاف سرگرم ہیں، انہیں دہشت گرد تصور کیا جانا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہونی چاہیے اور کے پی اسمبلی کو بھی اس عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج پُرامن اور مہذب ہوگا اور عوام رول آف لاء کے لیے باہر نکلیں گے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے، اور ملاقاتیں نہ ہونے سے پارٹی کو سیاسی اسپیس نہیں ملے گا۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مخالف آوازیں برداشت کرنا چاہیے، اور اگر کراچی میں کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہیں، پارٹی کے اہم فیصلے بانی کے اختیار میں ہیں اور چئیرمین کے طور پر ان کی ذمہ داری امانت کے طور پر قبول کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :