ملک بھر میں گندم کی کوئی قلت نہیں ،رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-15
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور موجودہ غذائی سال کے دوران قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔وفاقی وزریرنے قومی گندم نگران کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں ربیع 2025–26 کے لیے گندم کی کاشت کی پیش رفت، موجودہ گندم کے ذخائر کی صورتحال اور عبوری قومی گندم پالیسی (آئی این ڈبلیو پی) کے تحت عملدرآمد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عبوری قومی گندم پالیسی کے مؤثر اور مربوط نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی سطح پر عملدرآمد یونٹس قائم کریں۔کمیٹی نے صوبہ وار گندم کی کاشت کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ مجموعی طور پر تمام صوبوں میں گندم کی کاشت کے اہداف کے حصول کی توقع ہے۔ کمیٹی کو موجودہ گندم کے ذخائر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے، منڈیوں میں استحکام پیدا کرنے اور بروقت پالیسی اقدامات کے ذریعے کسانوں کی معاونت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔