ایم کیو ایم نئے سال میں بھی عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
نئے سال کے آغاز پر تہنیتی پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ نئے سال میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ملک میں شراکتی اور شمولیتی جمہوریت کے فروغ کے لیے منظم، متحرک اور مضبوط جدوجہد کی جائے تاکہ عام پاکستانی حقیقی معنوں میں بااختیار ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گزرنے والا سال آزمائشوں، جدوجہد اور سیاسی استحکام کی کوششوں سے عبارت رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج جاگیردارانہ جمہوریت کے باعث عام پاکستانیوں تک جمہوریت کے ثمرات نہیں پہنچ پائے، جس کے نتیجے میں عوامی مسائل جوں کے توں برقرار رہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے سال میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ملک میں شراکتی اور شمولیتی جمہوریت کے فروغ کے لیے منظم، متحرک اور مضبوط جدوجہد کی جائے تاکہ عام پاکستانی حقیقی معنوں میں بااختیار ہو سکے۔
انہوں نے نئے سال کے موقع پر پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا سال ملک میں امن، خوشحالی، سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور قومی یکجہتی کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز سے محفوظ رکھے، قومی سلامتی، خودمختاری اور بقا کو یقینی بنائے اور قوم کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرے۔ آخر میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نئے سال میں بھی عوامی حقوق کے تحفظ، مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نئے سال میں جمہوریت کے ملک میں کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔