سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ (سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپ کے غم میں برابر کی شریک ہے،ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات پر اظہار اطمینان ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر زور، سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ میں پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ گروپس کے قیام کی بھی تجویز دی۔
چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں ، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے نماز جنازہ میں آپ کے شرکت کرنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے مشکور ہیں، پاکستان کے ساتھ پارلیمانی سمیت تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کو فروغ دینگے،خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، اعلی سطح کے روابط سے تعلقات مزید بہتر ہونگے،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بہترین مواقع ہیں، اعلی سطح کے وفود کے دوروں سے تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرادارہ جاتی کار کردگی، ڈریپ کا پہلا نمبر، اسٹیٹ بینک دوسرا ،ایف بی آر کا تیسرا نمبر، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر ادارہ جاتی کار کردگی، ڈریپ کا پہلا نمبر، اسٹیٹ بینک دوسرا ،ایف بی آر کا تیسرا نمبر، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر سعودی کابینہ کی پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہتی یادداشت کے مسودے کی منظوری پاکستان کا یمن میں تشدد بڑھنے پرگہری تشویش اور سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار اوگرا کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا زرمبادلہ میں اضافہ ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، وزیراعظم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ازبک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،جس میں پاک ترک تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اورخیبرپختونخوا اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ پاک۔بھارت جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،نئی نسل کو پاک ترک دوستی میں متحرک کرنا انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں اور طلبہ کے ترکیہ دوروں کا سلسلہ شروع کیا جائے،دونوں ممالک کے ثقافتی اور ادبی وفود کے دورے بھی انتہائی ضروری ہیں، ایسے اقدامات سے ترکیہ اور پاکستان دوستی مزید مضبوط ہو گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں بھی دونوں ممالک بالخصوص خیبرپختونخوا میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کو ترکیہ کے کسی بڑے شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز پیش کی۔ترک سفیر نے بتایا کہ پشاور کو ترکیہ کے ایک شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دیا جائے گا، پاکستان کے نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔ ترک سفیر نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک مثبت اور موثر اقدام قرار دیا۔ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے۔