ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل اورچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 18ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کی جی ایچ کیوآمد ہوئی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات کی
دورانِ گفتگو ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی، سٹریٹجک اہمیت پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوام دوست ترقیاتی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کیا اور بلوچستان کی معاشی صلاحیت عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لانے پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے میں سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور باہمت ہیں، انہوں نے مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں پراکسیز بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے، ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز کی موثر اور سخت کارروائیوں کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک کیا جائے گا،پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ نشست کے اختتام پر کھلے اور بامقصد سوال و جواب کا سیشن ہوا چیف آف ڈیفنس فورسز، سید عاصم منیر نے سوالات کے جواب دیے اور فیلڈ مارشل نے بلوچستان کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں نئے سال کی آمد پر فائر ورکس کہاں کہاں ہو گا، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر اسلام آباد میں نئے سال کی آمد پر فائر ورکس کہاں کہاں ہو گا، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،2025میں ایک لاکھ 73ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم، عطا تارڑاور مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل اسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق پانچوں ہائیکورٹس میں 40ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس 12تا 15جنوری کے درمیان طلب انتالیسویں سینئر منیجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19کے افسران کو 19جنوری 2026 کو طلب کرلیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ کن جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل انہوں نے سب نیوز
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔