وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے تحت پنشن کا حق دار قرار دیتے ہوئے ادارے کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے پنشن سے متعلق سخت تشریح کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلاحی قوانین کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محروم کرنا نہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ وہ ملازمین جنہوں نے پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال یا اس سے زائد سروس مکمل کر لی ہے، انہیں پنشن کا حق حاصل ہوگا۔ عدالت کے مطابق سروس کا چھ ماہ یا اس سے زائد عرصہ پورا ایک سال تصور کیا جائے گا اور پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بالکل درست ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ عدالت نے شیڈول کو قانون کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ای او بی آئی کا 2022 کا سرکلر ملازمین کے پنشن کے قانونی حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ فلاحی قانون کی سخت تشریح کے ذریعے ملازمین کو پنشن سے محروم کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ عدالت کے مطابق ساڑھے چودہ سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو پندرہ سال مکمل تصور کیا جائے گا اور انہیں اولڈ ایج پنشن کی ادائیگی لازم ہوگی۔

عدالت نے ای او بی آئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام متعلقہ درخواست گزاروں کو بلا تاخیر ماہانہ پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم