ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری انتہائی کامیابی سے طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی عزم کیا تھا کہ خسارے کا شکار ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے، ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ روا مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے جی ڈی پی میں خاطرخواہ اضافہ خوش آئند ہے، ہم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں۔
وزیراعظم نے حالیہ دور کے دوران صدر یو اے ای سے ملاقات کو دو طرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی مفید قرار دیا، اجلاس میں وزیراعظم نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلوں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کارروائی کی بھی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں اور آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی کے حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی بھی توثیق کردی۔
کابینہ نے تھرڈ پارٹی کی جانب سے آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت، صدارتی حکم نامے کے اجرا کے لیے کاروائی کی منظوری دے دی۔
2026 میں پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سنبھال لی
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اداروں کی نجکاری نے کہا
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔