data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی کابینہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق جاری غیر یقینی صورتحال مزید طول پکڑ گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم میان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے ایک مختصر اجلاس میں کیا گیا، جہاں قانونی اور انتظامی امور سے متعلق اہم نکات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی باضابطہ توثیق بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام سے متعلق نئی قانون سازی کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا، جس پر مختلف پہلوؤں سے غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو جامع بریفنگ دی، جس میں انتخابی عمل، انتظامی تیاریوں اور مجوزہ قانونی ڈھانچے پر روشنی ڈالی گئی۔ اس بریفنگ کے بعد کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کرانے کے لیے نئی قانون سازی کی جائے گی، جس سے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی، جبکہ 16 سے 19 فروری کے دوران انتخابی نتائج مرتب کیے جانا تھے۔ تاہم وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ شیڈول غیر مؤثر ہو گیا ہے اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق نئی تاریخ کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات وفاقی کابینہ انتخابات کے کابینہ نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن