وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی حکومت کے نومبر 2025 کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد حکومتی قرض 77543 ارب روپے ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے نومبر میں مقامی سطح سے 653 ارب روپے قرض لیا جب کہ نومبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے ادا کیے گئے۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال 5 مہینوں میں حکومت کا قرض 345 ارب روپے کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر تک حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا ہے جب کہ مقامی قرض 147 ارب روپے بڑھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب وزیراعظم کی زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ پاکستان۔امریکہ پارلیمانی تعلقات میں نیا ادارہ جاتی باب کھل گیا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور انکی اہلیہ پر فرد جرم عائد حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت نے نومبر وفاقی حکومت قرض لیا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔