سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت سے رحم کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیرا فورس کی کاروائیوں پر سوال اٹھا دیا کہا حکومت صرف گاڑی والوں کو ہی سہولت نہیں بلکہ ریڑھی والوں کو بھی روزگار دے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں حاضری کے بعد باہر موجود میڈیا سے مختصراً گفتگو میں شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں چھابڑی ریڑھی والوں سے بہت ظلم ہو رہا ہے، پیرا فورس والے ان کا سامان الٹ دیتے ہیں ریڑھیاں توڑ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ان غریبوں، بے سہارا لوگوں کی دعا سن لے، مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے غریبوں کے چولھے جلیں، ساٹھ سے 70 فیصد ریڑھی ہاکرز غریبوں کے گھر دوپہر کا کھانا نہیں پک رہا، اپیل کرتا ہوں کیونکہ میں اپیل ہی کر سکتا ہوں خدارا ان غریبوں پر رحم کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :