data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، اس لیے اگر پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو واضح اور ٹھوس تجاویز کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آ جائے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے دیگر پرانے رہنماؤں سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ ان کے پاس پارٹی کی جانب سے واضح مینڈیٹ ہونا چاہیے، بغیر اختیار کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی معاملات کے اختیارات محمود خان اچکزئی کو دیے ہیں لیکن دوسری جانب علیمہ خان یہ بیان دے رہی ہیں کہ جو بھی مذاکرات کی بات کرے گا، اس کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں رہے گا، جس سے صورتحال مزید الجھ رہی ہے۔

اس موقع پر پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو انہیں چاہیے کہ انہی رہنماؤں سے بات چیت کا آغاز کرے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ