گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات ہوتے بھی ہیں تو ان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی زیرِ بحث نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی سزا بھگتنا ہوگی اور انہیں کسی قسم کا این آر او نہیں دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے تاحال کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق اگر واقعی مذاکرات کی کوئی پیش رفت ہوتی تو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس بارے میں بیان دیتے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ماضی میں بھی اس جماعت نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مذاکرات کی صورت میں بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر کوئی بات نہیں ہوگی اور انہیں قانون کے مطابق اپنی سزا پوری کرنا ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کے مفاد کے لیے پورے صوبے کو نقصان پہنچایا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کی عوام اور صوبے کے مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی جماعت کی 16 ماہ کی حکومت کے دوران اتحادیوں اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا گیا، مگر اس کے بعد 9 مئی جیسے واقعات پیش آئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاستدانوں کے ذریعے نکلنا چاہیے، مگر پی ٹی آئی کی قیادت کا طرزِعمل تضاد کا شکار ہے۔ ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے اور دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی جیسے بیانات اور انتشار انگیز پیغامات سامنے آتے ہیں۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ طے کرنا ہوگا کہ فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے، کیونکہ خود پی ٹی آئی کے اندر بھی ایک دوسرے پر اعتماد کی کمی نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی میں امپورٹڈ لیڈرز پر کام شروع ہو چکا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے نام سامنے آئے، مگر یہ واضح نہیں کہ ان رہنماؤں کی سیاسی مدت کب تک ہے۔ ان کے بقول پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے کہ جس سے کام ختم ہو جائے، اسے سیاسی طور پر فارغ کر دیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی پی ٹی ا ئی کی مذاکرات کی کہا کہ

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان