وفاقی آئینی عدالت، کم سروس نجی ملازمین کو بھی ای او بی آئی پنشن ادائیگی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں جبکہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے بھی برقرار رکھے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
آئینی عدالت نے کہا کہ ای او بی آئی کی 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا، فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے، ساڑھے چودہ سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے پندرہ سال مکمل تصور ہوں گے، پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: او بی ا ئی ا ئینی عدالت عدالت نے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔