پشاور: آئی بیکس، گرے گورال اور مارخور کے شکار کے معاملے پر وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نان ایکسپورٹیبل مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار پر پابندی اس بنیاد پر لگائی کہ اس کے لیے وفاق سے پیشگی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔

محکمے کے مطابق اکتوبر 2024 میں کوہستان اور چترال میں نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے تحت 6 مارخور کے شکار کی اجازت دی گئی تھی، جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے وفاقی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے 6 مارخور کا کوٹہ مختص کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ادارہ سائٹس مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عائد پابندی گزشتہ برس کیے گئے اپنے ہی فیصلے سے متصادم ہے، کیونکہ اسی فیصلے کے تحت مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے غیر برآمدی کوٹے کی منظوری دی گئی تھی۔ صوبائی حکومت نے یہ لائسنس اس شرط پر جاری کیے کہ شکار کی ٹرافی بیرون ملک نہیں لے جائی جا سکے گی۔

محکمے کا کہنا ہے کہ نان ایکسپورٹیبل ٹرافی ہنٹنگ کا کوٹہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کا مؤقف مکمل طور پر درست ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل آئی بیکس کے شکار

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن