2026-07-23@23:46:02 GMT
تلاش کی گنتی: 9454

«معمول پر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  امارات نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر دو ارب ڈالر کے دوڈیپازٹ  رول اوور کر دیے ہیں جبکہ مزید ایک ارب ڈالر جولائی میں رول اوور ہونے کی توقع ہے،ائی ایم ایف قرضہ پروگرام کے تحت پاکستان کو ڈپازٹ  کی سہولت دینے والے ممالک جن میں سعودی عرب اور چین بھی شامل ہیں قرضہ پروگرام کی مدت کی تکمیل تک اپنے قرضے رول اوور کرتے رہیں گے قرضہ پروگرام کے ہر ریویو کے ساتھ ان ممالک کو بتانا پڑتا ہے کہ وہ پاکستان کے ذمے اپنے ڈپازٹ کو رول اور کر چکے ہیں،ایک ، ایک ارب ڈالر کے جن دو قرضوں کو رول اوور کیا گیا ہے۔ 16 اور 22 جنوری کو ان کے معیاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا تم نے دیکھا نہیں اْن لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کر دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟ یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں اْس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری اِن باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا اْن کے لیے جہنم ہی کافی ہے اْسی کا وہ ایندھن بنیں گے بڑا ہی برا انجام ہے اْن کا۔ (سورۃ المجادلۃ:8)رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رْول بھی غیر آئینی ہے، تیراہ میں صوبائی حکومت بے گھر افراد کی کفالت کر رہی ہے آپریشن کی حمایت نہیں کررہی یہاں فسطائیت ہے، گزشتہ 2 دنوں میں کراچی شہر میں 180 لوگوں کو اغوا کیا گیا، پنجاب میں چھاپے مارے جا رہے ہیں قہر کا عالم ہے خوفزدہ حکومت ہے، جمعرات کی رات 3 بجے تک 50 ایم پی ایز موجود تھے، ہم سپریم کورٹ گئے وہاں 100ایم پی ایز موجود تھے، ہم اس نظام کو موقع دے رہے ہیں دیکھتے ہیں بات یہاں سے کہاں پہنچتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260204-01-15 پشاور /راولپنڈی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔ نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں‘ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ‘ پنجاب میں پی ٹی آئی ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے‘ بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260204-01-5 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )متحدہ عرب امارات نے2 ارب ڈالر کا میچور قرض6.5 فیصد کی موجودہ شرح پر ایک ماہ کیلیے رول اوور کر دیا۔ یہ 2 ارب ڈالر پاکستان کے مجموعی16 ارب ڈالر کے ذخائر زرمبادلہ کا حصہ اور اس پر پاکستان سالانہ 13 کروڑ ڈالر سود موجودہ شرح پر ادا کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلیے قرض رول اوور کیا، قبل ازیں وہ ایک سال کیلیے کرتا تھا ۔ وفاقی و اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ یو اے ای نے ایک، ایک ارب ڈالر کے دوقرضے ایک ماہ کیلیے رول اوور کیے ،ایک قرض16 جنوری، دوسرا22 جنوری کو میچور...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے مزمل اسلم کی ملاقات ، جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وزارتِ خزانہ این ایف سی اور دیگر متعلقہ مدات کے تحت خیبر پختونخوا کے جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاہم تمام اقدامات طے شدہ طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور شفاف عمل کے مطابق ہوں گے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ یقین دہانی انہوں نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے گفتگو کرتے ہوئے کروائی ہے۔...
    ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دن کے اختتام سے متعلق اہم قانون سمیت متعدد قوانین میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں۔ منگل کے روز متعارف کرائے جانے والے ’لاز آف کرکٹ‘ کے نئے ایڈیشن کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آکر اسٹرائیک سنبھالے گا۔ ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کے مطابق اس قانون میں تبدیلی کی بڑی وجہ بیٹنگ اور بولنگ سائڈ کے درمیان توازن برقرار رکھنا اور میچ میں سنسنی برقرار رکھنا ہے۔ مزید پڑھیں غیر قانونی بولنگ ایکشن، آئی سی سی نے آل راؤنڈر پر پابندی عائد کر دی اس تبدیلی...
    قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کرنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو کرنے سے نہیں روکتا اور اس حوالے سے جیل...
    نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ سیاسی اور اداروں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔ نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ سیاسی اور اداروں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں  بڑا انسان وہ ہے...
    یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی جبکہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔ متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو  شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔ جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ  پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ امریکہ ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ امریکہ، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کررہے تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ اتوار کے روز کون سی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہے،اس دن تو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، شیرافضل مروت دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی...
     متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا۔ مزید دریافت کریں تعلیم تعلیمی ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی،یو اے ای نے فروری تک عارضی توسیع کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں،جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کو ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق قرض کی اصل میچورٹی جنوری میں تھی لیکن فروری تک عارضی توسیع دی گئی ہے، جبکہ پاکستان نے ایک سال کے لیے قرض رول اوور کی درخواست دی تھی۔یو اے ای کے اس فیصلے کے مطابق پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی میچورٹی فروری تک موخر کی گئی ہے. تاکہ ملک کی مالی صورتحال مستحکم رہے اور بیرونی قرض کی ادائیگی میں وقتی آسانی ہو۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق نے بتایا کہ یو اے ای کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جنہیں مستقبل میں مزید مالی اقدامات کے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے. وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔نشتر ہال میں یوتھ کنونشن  کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ سیاسی  اور  اداروں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں ۔ بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ بنوں۔ وزیر اعلیٰ تو بن گیا لیکن آگے بڑھنا بڑا خواب ہے ۔سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وزارتِ خزانہ این ایف سی اور دیگر متعلقہ مدات کے تحت خیبر پختونخوا کے جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاہم تمام اقدامات طے شدہ طریقۂ کار، قواعد و ضوابط اور شفاف عمل کے مطابق ہوں گے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ یقین دہانی انہوں نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے گفتگو کرتے ہوئے کروائی ہے۔ ملاقات میں وزارتِ خزانہ اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے سینیئر حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران مالی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں...
    مہنگی گاڑیوں، کامیابی اور شان و شوکت کی دنیا میں پہچانے جانے والے بنگلورو کے معروف صنعتکار اور کنفیڈنٹ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سی جے رائے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ بظاہر ایک مکمل اور کامیاب زندگی گزارنے والے سی جے رائے کی اچانک موت نے سب کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا امیر ترین ہندوستانی مسلمان کون؟ بنگلورو کے معروف ریئل اسٹیٹ ٹائیکون اور کنفیڈنٹ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سی جے رائے جمعے کے روز اپنے دفتر میں انتقال کر گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد خودکشی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کی عمر 52 برس تھی۔   Who was Dr CJ Roy?...
    وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ ترامیم پر حتمی پیش رفت کرتے ہوئے سولر صارفین کے لیے یونٹ ٹو یونٹ ایڈجسٹمنٹ کے خاتمے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 6 فروری کو عوامی سماعت طلب کر لی ہے جس میں صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے 16 دسمبر کو نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ جاری کیا تھا اور 30 دن کے اندر اعتراضات طلب کیے گئے تھے۔ عوامی سماعت کے بعد ان ترامیم پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم کے باوجود شہری کو 52 ہزار...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رُول بھی غیر آئینی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کرنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی آئین قیدی کو گفتگو کرنے سے نہیں روکتا اور اس حوالے سے جیل رول کے تحت عائد کی گئی پابندی بھی غیر آئینی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ قیدی کی آزادی تو چھینی جاتی ہے لیکن اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فالج ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس میں فوری علاج نہ ملنے کی صورت میں موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔فالج کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں۔ پہلی قسم برین ہیمرج کہلاتی ہے، جس میں دماغ کی کوئی شریان پھٹ جاتی ہے، جبکہ دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بند ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی پیدا ہوتی ہے اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے مطابق فالج کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہو سکتا ہے، تاہم اس کا خطرہ ہر شخص میں مختلف ہوتا ہے۔ 55 سال کی عمر کے بعد ہر 10 برس میں فالج کا خطرہ دگنا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح طور پر قرار دیا ہے کہ جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں کرنا، غیر متعلقہ سوالات کرنا اور بلاجواز طویل جرح کرنا قانوناً ناقابلِ قبول ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے مطابق جرح کا حق نہ تو لامحدود ہے اور نہ ہی بے لگام۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو مکمل قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ غیر ضروری، غیر متعلقہ یا ہراساں کرنے والی جرح کو محدود کرے یا مکمل طور پر ختم کر دے۔ عدالتیں اس بات کی پابند ہیں کہ گواہوں کو غیر ضروری تضحیک، دباؤ اور ذہنی اذیت سے محفوظ رکھا جائے۔ ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست قرار عدالتِ عظمیٰ نے...
    لیسکو نے بسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور سیفٹی سے متعلق 27 نکاتی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ لیسکو کی رپورٹ کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم ہوگا، حکومت سے کوآرڈینیشن کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے داتا دربار ڈویژن کنٹرول روم قائم ہوگا، لاہور سب ڈویژن میں شکایات کے لیے 111 نمبر آپریشنل ہوں گے۔ دوسری جانب بسنت کے موقع پر لاہور کی مختلف شاہراہوں کو بھی سجایا گیا ہے۔ لبرٹی چوک، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ اور اور مین بلیوارڈ گلبرگ کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سپریم کورٹ نے لاہور میں اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ  سنا دیا،عدالت نے ٹرائل کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے قانون کے مطابق قراردے دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں اور غیرمتعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے۔جرح کا حق لامحدود ہے اور نہ ہی بے لگام ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کو غیرضروری جرح محدود یا ختم کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے،عدالتیں گواہوں کو غیرضروری تضحیک اور دباؤ سے محفوظ رکھنے کی پابند ہیں۔ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید یادرہے کہ ٹرائل کورٹ نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بسنت کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تیار کردہ 27 نکاتی سیفٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا، جبکہ حکومت سے کوآرڈینیشن کیلئے کمشنر آفس میں بھی ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرول رومز میں تین شفٹوں کے تحت ایس ڈی اوز 24 گھنٹے موجود رہیں گے، لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے داتا دربار ڈویژن میں خصوصی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 2 ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی جبکہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔ متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قرض پر شرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے میچور قرض کو ایک ماہ کے لیے موجودہ شرح سود پر رول اوور کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ قرض پاکستان کے مجموعی 16 ارب ڈالر کے زرِمبادلہ ذخائر کا حصہ ہے، جس پر پاکستان کو سالانہ تقریباً 13 کروڑ ڈالر سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو بیرونی مالی دباؤ اور زرِمبادلہ کے استحکام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قرض کو صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کیا ہے، اس سے قبل یہ مدت عام طور...
    اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عوامی املاک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، پولیس نے صورتحال پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جھڑپوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ کئی سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عوامی املاک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمانِ ایوانِ صدر نے مرحوم معاذ عبداللہ کی وفات پر عبدالجبار زکریا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ ترجمانِ ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ...
    — فائل فوٹو لیسکو نے بسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور سیفٹی سے متعلق 27 نکاتی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔لیسکو کی رپورٹ کے مطابق بجلی سے متعلق شکایات کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم ہوگا، حکومت سے کوآرڈینیشن کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق لاہور والڈ سٹی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے داتا دربار ڈویژن کنٹرول روم قائم ہوگا، لاہور سب ڈویژن میں شکایات کے لیے 111 نمبر آپریشنل ہوں گے۔ لاہور: 6 تا 8 فروری بسنت کی اجازت، پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج سے شروعبسنت کے دوران پتنگ سازی یا فروخت کے لیے آن لائین پورٹل...
    راوی بچاؤ تحریک ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے، جس کا مقصد ماحول، دریاؤں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ یکم فروری کو راوی بچاؤ تحریک کی جانب سے چوتھی سالانہ آگاہی یاترا کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے پیدل چلتے ہوئے ناصر باغ سے دریائے راوی کے کنارے تک کا سفر کیا۔ مزید پڑھیں: راوی کا پانی زراعت کے لیے قابل استعمال کیوں نہیں رہا؟ مصدق ملک نے وجہ بتادی اس یاترا میں ماحولیاتی کارکنان، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ دریائے راوی کا حق مانگنے آئے ہیں، کیونکہ اس وقت دریائے راوی دنیا کے زہریلے ترین دریاؤں میں شمار...
    لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ الیکٹرو بس کے جدید ترین آٹومیٹک واشنگ پلانٹ کا مشاہدہ کیا۔ واشنگ پلانٹ پر آٹو میٹک طریقہ کار سے الیکٹرو بس کی واشنگ اور ڈرائی کیا جاتا ہے۔ الیکٹرو بس کے جدید ترین واشنگ پلانٹ میں ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔ الیکٹرو بسوں کے لئے جدید ترین چارجنگ  سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔ یو ٹونگ کمپنی کے جدید ترین 160کلوواٹ چارجنگ  سٹیشن 105منٹ میں الیکٹرک بس کو چارج کیا جاتا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ے گرین الیکٹرو بس کے نئے روٹس دریافت کرنے...
    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی جنت البقیع قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں کراچی، کیماڑی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا کراچی میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت احمد ولد غفور عمر 30 سال، سہیل ولد شاہ جہاں عمر 22 سال اور مبشر ولد اقبال عمر 25 سال کے نام سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی کا کہنا تھاکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی مسلسل بے حسی کے باعث شہری شدید مشکلات اور جان لیوا حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع ملیرمیں شاہراہ شہید جان محمد نعیمی روڈ‘ ناد علی اسکوائر‘ جعفر طیار سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں گیس لائنوں کی تنصیب کے نام پر سڑکوں کو کھود کر نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اہم شاہراہیں گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان گڑھوں میں سیوریج کا گندا پانی بھر جانے سے راستے بند ہوچکے ہیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور آئے روز موٹر سائیکل سوار، پیدل چلنے والے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد: اٹھارہویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ ٹرمپ کی نگرانی میں غزہ امن بورڈ ایک فراڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (سندھ) کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے قصبہ میر حسن ڈاہو میں منعقدہ ختمِ نبوتﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سماجی تحفظ کے نام پر پاکستان کے آئین کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم صوبوں کے حقوق کی ضمانت ہے اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ختم کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسیحی رہنما رکن سندھ اسمبلی سلیم خورشید کھوکھر کا حیدرآباد آمد پر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد کے نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر نے اپنے دفتر میں پرتپاک اور والہانہ انداز میں استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر اقلیتی عوام کے ایک سچے ترجمان اور مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب سلیم خورشید کھوکھر نے اپنے تینوں ادوارِ رکنِ صوبائی اسمبلی میں جس خلوص، دیانت داری اور بے لوث جذبے سے اقلیتی عوام کی خدمت کی، وہ سندھ کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ مقبول مسیح کھوکھر نے مزید کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر کے دورِ...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے پر باہمی اتفاق ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو شراکت داری اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ معاہدے کے تحت امریکی حکومت بھارت پر عائد جوابی ٹیرف کو 25 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کردے گی۔ جس کے بدلے میں بھارت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکی اشیا پر اپنے ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو صفر تک کم کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا ہے اور اب وہ بھارت کو امریکا اور ممکنہ طور پر وینیزویلا سے زیادہ تیل...
    عالمی یومِ ویٹ لینڈز کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ویٹ لینڈز اور مینگرووز نے نسلوں سے ساحلی آبادیوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھا اور لاکھوں افراد کے روزگار کا سہارا بنے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آب گاہوں (ویٹ لینڈز) کو ہمارے ماحول، غذائی تحفظ اور موسمیاتی استحکام کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے لیے فوری اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب ویٹ لینڈز تباہ ہوتے ہیں تو فطرت کی آواز دب جاتی ہے، جس کی سب سے بھاری قیمت ہمیشہ غریب اور کمزور طبقات کو چکانا پڑتی ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایک ساتھ 4 تعطیلات، مریم نواز کا عوام کے لیے اہم پیغام اس موقعے پر انہوں نے الیکٹرو بس کے جدید آٹومیٹک واشنگ پلانٹ اور چارجنگ سٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق واشنگ پلانٹ میں الیکٹرو بسوں کی صفائی اور خشک کرنا آٹومیٹک طریقے سے کیا جاتا ہے اور پانی کی ری سائیکلنگ کے ذریعے دوبارہ استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ چارجنگ اسٹیشن، جو یو ٹونگ کمپنی کا جدید ترین 160 کلوواٹ اسٹیشن ہے بس کو تقریباً 105 منٹ میں مکمل چارج کرتا ہے۔ مریم نواز شریف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر...
    اسکرین گریب بشکریہ نیشنل اسمبلی / فیس بیک چوہدری محمود ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جس میں سول پروسیجر کوڈ ترمیمی بل کمیٹی میں پیش کیا گیا۔ یہ بل ممبر قومی اسمبلی صوفیہ سعید نے پیش کیا۔صوفیہ سعید نے کہا کہ خواتین کو وراثت کے معاملے میں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 18 سے 20 سال ہوگئے میرے اپنے وراثت کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔اس موقع پر ممبی کمیٹی حسن صابر نے کہا کہ اس وقت بہن بھائیوں کے درمیان عدالتی کیسز کا بڑا مسئلہ ہے۔علی قادر گیلانی بولے کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ پر عدالت نے حکم امتناع جاری کردیا تھا، اس قانون کے خلاف بھی...
     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی واگھیلا کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی۔ آل راؤنڈر پر یہ پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث لگائی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں میچ آفیشلز کی شکایت پر کیا گیا۔آئی سی سی کے ایونٹ پینل نے پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے اگلے میچ میں اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کا ایکشن غیر قانونی ہے۔
    بین الاقوامی تعلقات کے اصول شدید دباؤ کا شکار ہیں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی۔پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ اس وقت دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم ہونے والا بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی تعلقات کے اصول شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور دنیا کو دوبارہ”جنگل کے قانون” کی طرف پلٹنے کا حقیقی خطرہ درپیش ہے۔ بڑی عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے طور پر، چین اور روس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی...
     شاہد سپرا: سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوامی سماعت مقرر کر دی ہے۔ نیپرا کے مطابق 6 فروری کو نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ ترامیم پر عوامی سماعت کی جائے گی، جس میں صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات اور تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے  واضح رہے کہ نیپرا نے 16 دسمبر کو ترامیمی ڈرافٹ جاری...
    سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑے گا، تاہم دوسری جانب امریکا نے بھی تیاری کرلی ہے، یہ سنا جا رہا ہے کہ امریکا ایک سے دو دن میں حملہ کرسکتا ہے۔ سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے جواباً بحری مشقیں شروع کرکے اپنا پیغام دے دیا ہے، امریکی حملے کی صورت میں ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا ماحول بن چکا ہے، ایک سے دو دن میں حملہ ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں سردار...
    سابق پاکستانی سفیر نے کہاکہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑے گا، تاہم دوسری جانب امریکا نے بھی تیاری کرلی ہے، یہ سنا جا رہا ہے کہ امریکا ایک سے دو دن میں حملہ کر سکتا ہے۔سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے جواباً بحری مشقیں شروع کرکے اپنا پیغام دے دیا ہے، امریکی حملے کی صورت میں ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا ماحول بن چکا ہے، ایک سے دو دن میں حملہ ہو سکتا ہے۔ ایک انٹرویو  میں سردار...
    وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے اور صحت کی سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کو 13 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ٹیکے لگائے جاتے ہیں جن میں پولیو بھی شامل ہے، مگر بدقسمتی سے اس حوالے سے اب بھی سنجیدگی کا فقدان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی آبادی میں اس سال کتنا اضافہ ہوا؟ انہوں نے آبادی میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘دنیا میں شرحِ پیدائش 2 فیصد ہونی چاہیے، اس سے زیادہ ہو تو ترقی ممکن نہیں رہتی، جبکہ پاکستان میں یہ...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔حکومت کے اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں صاف اور سستی توانائی فراہم کرنا ہے جہاں نیشنل...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے۔ زائرین کی خدمت قومی ذمہ داری ہے۔ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، سکیورٹی، صفائی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ داتا دربار کے تقدس، تاریخی ورثے اور روحانی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مزار حضرت علی ہجویریؒ (داتا دربار) کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 71 ہزار تسلیم کرنا ایک طویل انکار کے بعد سامنے آنے والا وہ سچ ہے جسے دنیا پہلے ہی جانتی تھی۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ میں ہونے والے اس جانی نقصان کو مان لیا ہے، حالانکہ ماضی میں وہ غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو مسلسل ناقابل ِ اعتبار قرار دیتا رہا ہے، یہ وہی اعداد و شمار ہیں جنہیں غزہ کی وزارتِ صحت مسلسل پیش کرتی رہی اور جنہیں اسرائیل برسوں سے ’’ناقابل ِ اعتبار‘‘ کہہ کر مسترد کرتا رہا، مگر اقوامِ متحدہ اور عالمی امدادی ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-08-5 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینگرو فرٹیلائزر کی موجودہ پالیسیوں اور طرزعمل کے باعث صنعتی ماحول متاثر ہو رہا ہے جبکہ اس معاملے میں ڈی جی لیبر سندھ اور ڈائریکٹر لیبر سکھر کا کردار غیر جانبدار نظر نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ اینگرو فرٹیلائزر کانٹریکٹر ورکرز یونین کے جائز اور قانونی مطالبات طویل عرصے سے زیر التواء ہیں۔ ایک ہی ادارے میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک نہ ہونا تشویشناک ہے، جہاں دو سو کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ دیا گیا جبکہ ساڑھے بارہ سو کنٹریکٹ ملازمین کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا،...
    چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھنانا کھیل بند کردیں، پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے...
    سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3فروری کا اجلاس منسوخ کر کے نئی تاریخ 13فروری مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے رواں ماہ 3فروری کو طلب کردہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر کے افسران کی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیکس گردی ہو رہی ہے، یہاں سے جو ٹیکس لیا جاتا ہے اس کا 5 فیصد بھی یہاں نہیں لگایا جاتا۔سانحہ گل پلازا سے متعلقہ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اب کراچی کا فیصلہ کروانا چاہیے، شہر کراچی میں مرنے والوں کی قیمت کا تعین ختم ہوچکا ہے۔ سانحہ گل پلازا کو 2 ہفتے ہوگئے، اب تک کچھ بھی نہیں ہوا، گورنر سندھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کو 2 ہفتے ہوگئے ہیں، اب تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں لوگوں کو زندہ جلتے دیکھا، نہ وسائل بنائے...
    اجتماع میں ترک شہریوں اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے شرکت کی، شرکاء نے ایران، ترکی، فلسطین اور حزب اللہ کے جھنڈے اور حمایتی نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے تاریخی، ثقافتی اور علاقائی تعلقات پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترک شہریوں کا ایک گروپ استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ایران اور علاقائی مزاحمت کی حمایت میں جمع ہوا۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق آج اتوار کے دن ترک عوام کے ایک گروپ نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ایک علامتی اور پرامن انداز میں جمع ہوکر ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس اجتماع میں ترک شہریوں اور سیاسی و سماجی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی واگھیلا کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی۔ آل راؤنڈر پر یہ پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں میچ آفیشلز کی شکایت پر کیا گیا۔ آئی سی سی کے ایونٹ پینل نے پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے اگلے میچ میں اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کا ایکشن غیر قانونی ہے۔ ان پر یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک وہ اپنا...
    سانحہ گل پلازہ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب اس شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے، خالد مقبول صدیقی ، کامران ٹیسوری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی دادرسی نہیں کرسکتے تو یہ گورنر ہاوس کرے گا ان سے کوئی امید نہیں رکھی، گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے گل پلازہ کے متاثرین کو گورنر سندھ اور ایم کیو ایم مل کر پلاٹ دے گی۔گورنر ہاوس میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گورنر سندھ، خالد مقبول صدیقی،...
    کراچی میں نفرت و حادثات کے بارود کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی - فوٹو: فائل چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کو جھلسانے کا کام یہاں کے حکمرانوں کو دیا گیا ہے، کراچی کے فائر ٹینڈر نوابشاہ لاڑکانہ میں کھڑے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی میں نفرت و حادثات کے بارود کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں ٹیکس تو وصول کیا جاتا ہے مردم شماری میں گنا نہیں جاتا، یہاں ٹیکس دینے والوں کو عمارتوں میں جھلسایا جاتا ہے۔  سانحہ گل پلازہ، ایم کیو ایم نے متاثرہ تاجروں کیلئے ٹیکس ریلیف کا...
    کراچی: وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی دادرسی نہیں کرسکتے تو یہ گورنر ہاؤس کرے گا ان سے کوئی امید نہیں رکھی، گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے گل پلازہ کے متاثرین کو گورنر سندھ اور ایم کیو ایم مل کر پلاٹ دے گی۔ گورنر ہاؤس میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گورنر سندھ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، علی خورشیدی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، گل پلازہ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، تاجر رہنما جاوید بلوانی، زبیر موتی والا، سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ زبیر موتی والا...
    پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ مذید پڑھیں: غزہ میں شہدا کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، مصر، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور انڈونیشیا نے دستخط کیے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب...
    پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے اپنی بولنگ ایکشن پر اٹھنے والے تنازع کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو سوشل میڈیا پر ایک ’کرائی بے بی‘ میم شیئر کرکے جواب دے دیا، جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب حالیہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے دوران گرین نے عثمان طارق کی بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا۔ گرین کی وکٹ گرنے کے بعد ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جسے کئی حلقوں میں طارق کی بولنگ پر طنز کے طور پر دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟ واقعے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کی...
    خطے میں امریکی فوجیوں نے نقل و حرکت تیز کردی،اگر ڈیڈ لائن سے قبل معاہدہ نہیں کیا تو بڑا حملہ کرینگے، امید ہے معاہدہ ہوجائے، ورنہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے،صدرٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو ایران جوہری اور دفاع پروگرام پر نظرثانی نہیں کریگا، دفاعی اور میزائل صلاحیتیں مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گی،باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر بات چیت کیلئے تیار ہے،وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خفیہ طور پر ایران کو ڈیڈ لائن دیدی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ڈیڈ لائن سے قبل جوہری معاہدہ قبول نہیں کیا تو بہت بڑی...
    انڈر 19 ورلڈ کپ کے سُپر سکسز کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بولاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
    پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ تجزیہ کار راشد لطیف نے بتایا کہ سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر بولرز کے بولنگ ایکشن میں کچھ حد تک کہنی کی سیدھ (Elbow Extension) پائی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ ایکشن اکثر ایمپائرز کے مطابق قانونی سمجھا جاتا ہے، قوانین کے مطابق یہ ہر بار 24(3) کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ کہنی کی حرکت 15 ڈگری سے زیادہ ہو جائے تو یہ آنکھوں سے دیکھنے میں تھرو لگنے جیسا نظر آتا ہے۔ اس بنیاد پر، آئی سی سی نے قوانین میں ترمیم کی ہے اور بولرز کے لیے کہنی کی زیادہ سے زیادہ حرکت کی حد 15 ڈگری مقرر کی...
    فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ہمارے اتحادی مذاکرات کر رہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا جانے والی ایئر فورس ون پر کہا ہے کہ ایران سنجیدگی سے مذاکرات کر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم کسی قابل قبول نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہم سے بات کر رہا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں تفصیلات میں نہیں جا سکتا، لیکن مجھے امید ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے ایک...
    پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے لٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔  دوسری جانب ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے کلو مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کر دی گئی۔ ایل پی جی کی کلو نئی قیمت 226 روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)منوڑہ سمندر میں چار ماہی گیروں کے ڈوبنے کے واقعے میں چوتھی ماہیگیر کی لاش حادثے کے آٹھویں روز نکال لی گئیں۔ ایدھی بحری رضاکاروں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران چوتھے ماہی گیر کی لاش ملی۔ ایدھی بحری ٹیم کے مطابق چوتھے ماہی گیر کی لاش چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر سے ملی، جس کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے ماہی گیروں میں 30 سالہ ہارون ولد سلیم ، محمد حسین ولد رحمان 35 سالہ علاالدین ولد امیر اسلام اور 29 سالہ حمید حسین ولد امیر حسین نامی ماہیگیر شامل ہیں۔واضح رہے کہ ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ 23 جنوری کو منوڑہ کے قریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع غربی کے علاقے اور اورنگی ٹائون فتح کالونی میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ضلع غربی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وارث ولد اقبال کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول، کارتوس اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے کریم آباد میں واقعے اپووا کالج گرانڈ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے 257 روپے 8 پیسے تھی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے صارفین کو ڈیزل کی مد میں اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 11 روپے 30 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر میں دستیاب رہے گا۔حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
    بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کولمبو میں شیڈول میچ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سے پوچھا گیا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے دوران دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنا چاہیے یا نہیں۔ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی طرح کے لوگوں کی اس معاملے پر بیان بازی مناسب بات نہیں۔ ایسے فیصلوں کو حکام پر چھوڑ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ اس کی حمایت کریں گے کیوں کہ وہ فضول بیان بازی کو اہمیت نہیں دیتے۔ واضح رہے پاکستان کی...
    ایک ماہ میں مٹھی اسپتال میں مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 5 روز کے دوران سول اسپتال مٹھی میں زیرِ علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے مختلف بیماریوں اور قوتِ مدافعت کم ہونے کے باعث زیرِ علاج تھے۔ 1 ماہ میں مٹھی اسپتال میں مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوگئی۔ ایم ایس سول اسپتال مٹھی کے مطابق بچوں کی موت کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ پینشن کے حصول کے لیے اب انہیں نیا اور الگ بینک اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو مطلع کر دیا ہے کہ پینشن کی ادائیگی صرف نئے مخصوص پینشن اکاؤنٹس کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیا پینشن اکاؤنٹ کھلوانے کے بعد ہی ماہانہ رقم جاری ہو سکے گی۔ اس سے قبل ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ان کے کسی بھی موجودہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی تھی، تاہم نئے فیصلے کے بعد انہیں اضافی قانونی اور انتظامی مراحل سے گزرنا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ریلیز کر دیا گیا، انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز سے ریلیز کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم 15 رکنی کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز میں دستیاب ہو گی جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹریول کرے گی۔
    تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 5 روز کے دوران سول ہسپتال مٹھی میں زیرعلاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث زیر علاج تھے۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں مٹھی ہسپتال میں مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہو گئی۔اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال مٹھی نے کہا کہ بچوں کی موت کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔
    آپ نے یہ مثال تو سنی ہو گی ’کرے کوئی بھرے کوئی‘، اسی مثال پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کو دو ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے مالیت کے چالان کر دیئے گئے۔دہلی کالونی کے رہائشی جنید سلیم کو ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے دو ماہ کے اندر 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے جا چکے ہیں، جن مقامات پر جرمانے کیے گئے اس وقت شہری وہاں موجود ہی نہیں تھا۔شہری کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کوئی اور شخص اپنی گاڑی پر لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہےشہری جنید سلیم کے مطابق پہلے انھیں سہولت سینٹرز کے چکر لگوائے گئے اور پھر گاڑی کو...
    ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بی ڈی شاہ منتقل کر دیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زوہیب خان ولد اورنگزیب خان اور نظران اللہ ولد میر غلام کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنوں روڈ رنگین آباد کے مقام پر نامعلوم افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی ایمبولینسیز اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی کارروائی...
     ویب ڈیسک:تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 5 روز کے دوران سول ہسپتال مٹھی میں زیرِ علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث زیرِ علاج تھے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں مٹھی ہسپتال میں مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہو گئی۔  اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال مٹھی نے کہا ہے کہ بچوں کی موت کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 
    منوڑہ کے قریب سمندر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ڈوبنے والے چار ماہی گیروں میں سے چوتھے ماہی گیر کی لاش حادثے کے آٹھویں روز برآمد کر لی گئی، جس کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بحری رضاکاروں کے مطابق جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران چوتھے ماہی گیر کی لاش چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر سے ملی۔ لاش کی برآمدگی کے بعد امدادی سرگرمیاں ختم کر دی گئیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ حادثے میں جان بحق ہونے والے ماہی گیروں میں 30 سالہ ہارون ولد سلیم، 35 سالہ محمد حسین ولد رحمان، 35 سالہ علاؤالدین ولد امیر اسلام اور 29 سالہ حمید حسین ولد امیر حسین شامل ہیں۔ یاد...
    قاسم رسول الیاس نے بھارت کی سیکولر جماعتوں اور انصاف پسند شہریوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی رہنماﺅں کی زہر افشانی کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی، نفرت انگیز تقاریر اور بیانات بھارتیہ جنتا پارٹی رہنماﺅں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے ترجمان سید قاسم رسول الیاس نے ایک بیان میں بی جے بی سے وابستہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما کی مسلمانوں کے خلاف حالیہ زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام، اترا کھنڈ اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ آئے روز مسلمانوں...
     (اشرف خان)سوئی سدرن گیس کمپنی کا لوڈ مینجمنٹ شیڈول جاری کردیاگیا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین (بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس) اور تمام سی این جی اسٹیشنز (بشمول آر ایل این جی پر چلنے والوں) کو گیس کی فراہمی معطل کی جائے گی۔   ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین اور  تمام سی این جی سٹیشنز کو 31 جنوری بروز ہفتہ کے دن صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے یعنی 02 فروری بروز پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی