Jasarat News:
2026-07-24@01:12:13 GMT

امارات نے ایک ماہ کیلیے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260204-01-5
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )متحدہ عرب امارات نے2 ارب ڈالر کا میچور قرض6.5 فیصد کی موجودہ شرح پر ایک ماہ کیلیے رول اوور کر دیا۔ یہ 2 ارب ڈالر پاکستان کے مجموعی16 ارب ڈالر کے ذخائر زرمبادلہ کا حصہ اور اس پر پاکستان سالانہ 13 کروڑ ڈالر سود موجودہ شرح پر ادا کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلیے قرض رول اوور کیا، قبل ازیں وہ ایک سال کیلیے کرتا تھا ۔ وفاقی و اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ یو اے ای نے ایک، ایک ارب ڈالر کے دوقرضے ایک ماہ کیلیے رول اوور کیے ،ایک قرض16 جنوری، دوسرا22 جنوری کو میچور ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی مدت اور شرح سود پر مزید بات چیت کیلیے قرضے ایک ماہ کیلیے رول اوورکیے گئے،گورنر ا سٹیٹ بینک نے دسمبر میں کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور عالمی شرح سود میں کمی کے باعث یو اے ای سے 2 سال کیلیے 3 فیصد شرح سود پر رول اوور مانگا، بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی صدر یو اے ای سے قرض واپسی کی مدت بڑھانے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ ذخائر زرمبادلہ پر دبائوسے بچنے کیلیے پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر ڈیل کیلیے پرامید ہے۔قرض کی واپسی سے پیدا خلا کہیں اور سے پر کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں قرض کی مدت اور اس کی میچورٹی سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی۔ ذرائع سٹیٹ بینک نے بتایا کہ یو اے ای نے2 ارب ڈالر قرض2018 میں3 فیصد شرح سود پر دیا، عدم واپسی پر مسلسل رول اوور ہو رہا ہے۔2023 ء میں یو اے ای نے مزید1 ارب ڈالر قرض دیا، مگر شرح سود بڑھا کر6.

5 فیصد کر دی۔بیرونی شعبے کے استحکام کا انحصار موجودہ قرضوں کے رول اوور،آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے نئے قرضوں پر ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے رابطے پر موجودہ شرح سود پر ایک ماہ کیلیے قرض رول اوور ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک ماہ کیلیے یو اے ای نے ارب ڈالر رول اوور

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

امریکا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مئی کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد بھی عبور کر کی گئی جس سے عالمی معیشت، مہنگائی اور توانائی کی فراہمی کے حوالے سے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں جمعرات کو چھ فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی کیوں کہ سرمایہ کاروں نے اس خدشے سے خریداری بڑھا دی کہ اگر خطے میں جنگ مزید پھیلی تو عالمی تیل کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

قیمتوں میں اس غیرمعمولی اضافے کی بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی پر حملے ہیں۔ حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی آئل ٹینکروں اور دیگر تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

بحیرہ احمر اور باب المندب عالمی تجارت کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ان حملوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا جواب میں حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف بڑی فوجی سزا دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں ایندھن، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اگر کشیدگی بحیرہ احمر سے بڑھ کر آبنائے ہرمز تک پھیل گئی جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی