data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسیحی رہنما رکن سندھ اسمبلی سلیم خورشید کھوکھر کا حیدرآباد آمد پر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد کے نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر نے اپنے دفتر میں پرتپاک اور والہانہ انداز میں استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر اقلیتی عوام کے ایک سچے ترجمان اور مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب سلیم خورشید کھوکھر نے اپنے تینوں ادوارِ رکنِ صوبائی اسمبلی میں جس خلوص، دیانت داری اور بے لوث جذبے سے اقلیتی عوام کی خدمت کی، وہ سندھ کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ مقبول مسیح کھوکھر نے مزید کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر کے دورِ ایم پی اے میں حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر، قبرستانوں کی چاردیواری، چرچز کی تعمیر، مرمت اور تزئین و آرائش جیسے اہم منصوبے عملی شکل اختیار کر گئے، جو آج بھی ان کی دوراندیش قیادت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سلیم خورشید کھوکھر نے پڑھے لکھے مسیحی نوجوانوں، مرد و خواتین کو مختلف سرکاری محکموں میں روزگار کے مواقع فراہم کر کے انہیں باعزت زندگی کی راہ دکھائی، جو کسی بھی نمائندے کی اعلی سوچ اور اقلیتی حقوق سے حقیقی وابستگی کا ثبوت ہے۔آخر میں مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر جیسے رہنما قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جن کی خدمات کو نہ صرف سراہا جانا چاہیے بلکہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کے طور پر اجاگر بھی کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر موجود بوٹا امتیاز ہیومن رائٹس ڈیفینڈر و ایوارڈ یافتہ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ، ناصر پرویز لکھا وائس چیئرمین یوسی 135, جان گل، ولسن غوری، خالد گل ودیگر بھی موجودتھے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن