ملکی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں‘ پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260204-01-15
پشاور /راولپنڈی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔ نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں‘ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ‘ پنجاب میں پی ٹی آئی ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے‘ بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے‘ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بڑے طیارے میں بیرون ملک لے کر جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ضم کیا گیا لیکن مالی طور پر حصہ نہیں دیا جارہا‘ آئی ایم ایف نے چارج شیٹ بنائی ‘ 5 ہزار ارب روپے وزرا ہڑپ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے‘‘آواز اٹھانا ،جنازے اٹھانے سے بہتر ہے‘ اس بار ہم بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ انہیں بشریٰ بی بی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویز کیا ورنہ عمران خان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنسا نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔ دونوں خواتین نے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کا پیغام بیرسٹر گوہرکوپہنچا دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ منگل کو 3 ماہ بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی، بشریٰ بی بی کے ساتھ فیملی کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میرے پاس بشریٰ بی بی کے 2 پیغام آئے ہیں، بشریٰ بی بی نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی، ڈاکٹروں نے تجویز کیا ان کا پمز اسپتال جانا ضروری ہے، بشریٰ بی بی نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے‘ عمران خان اپنی مرضی سے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال گئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری کوئی ملاقات نہیں ہو رہی،ایک پارٹی کے لیے ایک قانون اور دوسری کے لیے دوسرا قانون ہے، جتنا ملاقات کو روکیں گے اتنے مسائل جنم لیں گے۔ تحریک انصاف نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز کے خلاف ٹرولنگ اور توہین آمیز مہم میں ملوث افراد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے واضح اور دوٹوک انداز میں لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پارٹی میں کوئی ابہام نہیں اور دہشت گردی سے متعلق واقعات میں سیکورٹی فورسز کے شہدا پر تنقید کرنے والوں سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کی گئی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی کے مطابق فوج ان کی اپنی ہے اور پاکستان اور اس کے وجود کے لیے بے حد اہم ہے، سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کا مذاق اُڑانے یا کمزور کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے سے متعلق عدالت میں دائر کی گئی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ آج (بدھ) کو عدالت میں پیش ہوکر جواب اور شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ نے بتایا بی بی کی کا کہنا
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔