سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حقوق ہیں، بطور شہری بھی اور بطور قیدی کے بھی، ان کی قید ظالمانہ اور غیر قانونی ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو ان کے حق سے کیوں محروم کیا گیا، ان کی بیماری کا ان کی فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا یہ جرم ہوا، ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں نہیں ملا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے، آپ انہیں ان کی مرضی کے ڈاکٹر سے چیک کروائیں۔ عمران خان پاپولر سیاسی لیڈر ہیں کوئی مانے نہ مانے دنیا مانتی ہے، دنیا میں غیر پاکستانی بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا پوچھتے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حقوق ہیں، بطور شہری بھی اور بطور قیدی کے بھی، ان کی قید ظالمانہ اور غیر قانونی ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو ان کے حق سے کیوں محروم کیا گیا، ان کی بیماری کا ان کی فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا یہ جرم ہوا، ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں نہیں ملا۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ملاقات پر پابندی لگانا انتقامی کارروائی ہے، کہا گیا وہ سیاسی بیان دیتا ہے کیا سیاستدان سیاسی بیان نہیں دے گا؟ بانی کی بیوی کون سا سیاسی بیان دیتی ہیں، انہیں کیوں اہلخانہ سے نہیں ملنے دیتے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے، آپ انہیں ان کی مرضی کے ڈاکٹر سے چیک کروائیں، ہم کیوں لاپرواہی کرتے ہیں، آرڈر کریں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے۔ بانی کو ڈاکٹرز تک رسائی دی جائے، انکے گھر والوں سے ملاقات کرائی جائے، سینیٹرز جیل جا کر وزٹ کر سکتے ہیں، ہم مل کر وہاں چلتے ہیں، وہاں کا ہسپتال دیکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راجہ ناصر عباس نے کہا پی ٹی آئی کہ بانی

پڑھیں:

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان