یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی جبکہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔
متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قرض پر شرح سود 6 اعشاریہ5فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف ہے، اس سلسلہ میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کا پلان تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررواں مالی سال، 7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28فی صد اضافہ رواں مالی سال، 7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28فی صد اضافہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت شاہدرہ ڈیم منصوبے کے حوالے سے اجلاس نیب کی 2025میں 6213ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری شفافیت اور احتساب پر سروے، 67فیصد عوام کی بدعنوانی کا سامنا نہ ہونے کی تصدیق قومی اسمبلی، بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رول اوور کر ارب ڈالر یو اے ای
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔