data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی کا کہنا تھاکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی مسلسل بے حسی کے باعث شہری شدید مشکلات اور جان لیوا حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع ملیرمیں شاہراہ شہید جان محمد نعیمی روڈ‘ ناد علی اسکوائر‘ جعفر طیار سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں گیس لائنوں کی تنصیب کے نام پر سڑکوں کو کھود کر نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اہم شاہراہیں گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان گڑھوں میں سیوریج کا گندا پانی بھر جانے سے راستے بند ہوچکے ہیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور آئے روز موٹر سائیکل سوار، پیدل چلنے والے اور گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیںجبکہ گیس کی فراہمی پہلے سے زیادہ خراب ہوگئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی