آپ نے یہ مثال تو سنی ہو گی ’کرے کوئی بھرے کوئی‘، اسی مثال پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کو دو ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے مالیت کے چالان کر دیئے گئے۔دہلی کالونی کے رہائشی جنید سلیم کو ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے دو ماہ کے اندر 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے جا چکے ہیں، جن مقامات پر جرمانے کیے گئے اس وقت شہری وہاں موجود ہی نہیں تھا۔شہری کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کوئی اور شخص اپنی گاڑی پر لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہےشہری جنید سلیم کے مطابق پہلے انھیں سہولت سینٹرز کے چکر لگوائے گئے اور پھر گاڑی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔شہری نے بتایا کہ پہلا چالان 2 نومبر کو حسن اسکوائر لیاری ایکسپریس وے ان پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ دو ڈی میرٹ پوائنس دیے گئے۔دوسرا چالان 12 نومبر کو بلوچ کالونی پل شاہراہ فیصل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے۔تیسرا چالان 13 دسمبر کو بلوچ کالونی پل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے، چوتھا چالان 18 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ارینا اینڈ پر موبائل فون کے استعمال پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے جبکہ پانچواں چالان 26 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ارینا اینڈ پر موبائل فون استعمال کرنے پر کیا گیا جس میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس اور 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔شہری کے مطابق وہ پہلے فیروز آباد ٹریفک سہولت سینٹر گیا جہاں پر اس کی شکایت درج کرنے سے انکار کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے ہزار روپے جرمانہ ڈی میرٹ پوائنٹس کی خلاف ورزی پر

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو