اسلام آباد:

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وزارتِ خزانہ این ایف سی اور دیگر متعلقہ مدات کے تحت خیبر پختونخوا کے جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاہم تمام اقدامات طے شدہ طریقۂ کار، قواعد و ضوابط اور شفاف عمل کے مطابق ہوں گے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ یقین دہانی انہوں نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے گفتگو کرتے ہوئے کروائی ہے۔ ملاقات میں وزارتِ خزانہ اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے سینیئر حکام بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران مالی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے لیے ترقیاتی مدات کے تحت فنڈز کی بروقت فراہمی، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی سے متعلق واجبات، اور قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) سمیت صوبائی حصص و الاٹمنٹس کے معاملات شامل تھے۔

خیبر پختونخوا کے وفد نے ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی ضروریات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ فنڈز کی بروقت اور قابلِ پیش گوئی فراہمی نہایت اہم ہے تاکہ زمینی سطح پر جاری اسکیموں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

وفد نے بے گھر خاندانوں سے متعلق زیر التوا مالی ذمہ داریوں اور دیگر وابستہ امور کی جانب بھی توجہ دلائی جن کے حل کے لیے بہتر رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے خیبر پختونخوا کے وفد کے نکات بغور سنے اور وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کے ساتھ تعاون، باہمی مشاورت اور مضبوط وفاقی ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات، صحت و تعلیم میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کروائی کہ وزارتِ خزانہ این ایف سی اور دیگر متعلقہ مدات کے تحت خیبر پختونخوا کے جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاہم تمام اقدامات طے شدہ طریقۂ کار، قواعد و ضوابط اور شفاف عمل کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فنڈز کے شفاف اور ہموار اجرا کے لیے بروقت اکاؤنٹس کی مفاہمت اور مؤثر رابطہ ناگزیر ہے جبکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا خصوصاً ضم شدہ اضلاع کو درپیش ترقیاتی اور سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے۔

ملاقات میں این ایف سی سے متعلق جاری مشاورت اور تکنیکی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ذیلی کمیٹیوں اور تکنیکی فورمز پر رابطے کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ اہم معاملات پر اتفاقِ رائے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ زیر التوا امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے اور مالی انتظامات ترقی، عوامی خدمات اور استحکام کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں۔

ملاقات خوش گوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں قومی مفاد میں مسائل کے بروقت حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے کے حصول میں یقین دہانی ایف سی کے لیے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن