مہنگی گاڑیوں، کامیابی اور شان و شوکت کی دنیا میں پہچانے جانے والے بنگلورو کے معروف صنعتکار اور کنفیڈنٹ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سی جے رائے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ بظاہر ایک مکمل اور کامیاب زندگی گزارنے والے سی جے رائے کی اچانک موت نے سب کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا امیر ترین ہندوستانی مسلمان کون؟

بنگلورو کے معروف ریئل اسٹیٹ ٹائیکون اور کنفیڈنٹ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سی جے رائے جمعے کے روز اپنے دفتر میں انتقال کر گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد خودکشی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کی عمر 52 برس تھی۔

 

Who was Dr CJ Roy? Rise and tragic fall of Dubai-based Indian expat businessman who died by suicide

HP employee-turned-Confident Group chairman, Kerala tycoon was “happy to die anytime”https://t.

co/vGZchpCngJ

— Gulf News (@gulf_news) January 30, 2026

ڈاکٹر سی جے رائے اپنی شاہانہ طرزِ زندگی اور خاص طور پر لگژری گاڑیوں کے شوق کی وجہ سے پورے ملک میں جانے جاتے تھے۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ انہوں نے اپنی پہلی گاڑی 25 سال کی عمر میں خریدی۔ 2005 میں خریدی گئی سفید اسٹریچ لیموزین ان کی زندگی کی پہلی بڑی علامت سمجھی جاتی تھی، جسے وہ آج بھی اپنے پاس ہونے کا ذکر کرتے تھے۔

وقت کے ساتھ ساتھ ان کے گیراج میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں شامل ہوتی چلی گئیں۔ ان کے پاس 12 رولز رائس گاڑیاں، لیمبورگینی، بینٹلی اور ایک بگاٹی ویرون بھی موجود تھی، جو دنیا کی تیز ترین اسٹریٹ لیگل کاروں میں شمار ہوتی ہے۔ نومبر 2025 میں انہوں نے تقریباً 12 کروڑ روپے مالیت کی رولز رائس فینٹم VIII خریدی، جو ان کی بارہویں رولز رائس تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کا ریکارڈ، جاپان میں بلیو فِن ٹونا 92 کروڑ روپے میں فروخت

سی جے رائے سوشل میڈیا پر بھی اپنی کار کلیکشن کی جھلکیاں شیئر کرتے رہتے تھے۔ کبھی دبئی میں گاڑیوں کی نمائش، تو کبھی بنگلورو کی سڑکوں پر بگاٹی ویرون کے ساتھ ویڈیوز، ان کی پہچان بن چکی تھیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’پیسہ سب کچھ خرید سکتا ہے، مگر سادگی نہیں‘۔

Confident Group Founder and Chairman, Dr Roy C. J. #cjroy #RestInPeace pic.twitter.com/2377tfBEcz

— Pallaꪜ???? (@Pallavi_M9) January 30, 2026

ان کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کا انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قانونی تنازع چل رہا تھا۔ دسمبر 2025 میں انہوں نے کرناٹک ہائیکورٹ میں اپنے دفاتر پر ہونے والے چھاپوں کو چیلنج کیا تھا، تاہم درخواست 2 دن بعد واپس لے لی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سی جے رائے کی اچانک موت نے ایک بار پھر یہ سوال چھوڑ دیا ہے کہ بظاہر کامیابی اور دولت کے باوجود انسان کے اندر کا دکھ کس قدر گہرا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیر آدمی بنگلورو بھارت رولز رائز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلورو بھارت رولز رائز انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان