Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:22:57 GMT

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

 متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا۔ مزید دریافت کریں تعلیم تعلیمی ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی،یو اے ای نے فروری تک عارضی توسیع کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں،جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قرض پر شرح سود 6.

5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے،وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف ہے،اس سلسلے میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کا پلان تیار ہے۔  

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ