جاپان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23.9 روپے گرانٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
جاپان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23.9 روپے گرانٹ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )جاپان کی حکومت نے اپنے گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس پروگرام کے تحت، ڈسٹرکٹ چکوال، پنجاب اور ڈسٹرکٹ مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو این جی اوز کو 85429 ڈالر(23.
گرانٹ کے معاہدوں پر جاپان کے سفیر، جناب اکاماتسو شوئیچی اور دو ان جی اوز کے نمائندوں نے 3 فروری 2026 کو اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں دستخط کیے۔ان دو ان جی اوز میں بن قطب فانڈیشن اور سائیبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن شامل ہیں۔ بن قطب فانڈیشن کو ڈسٹرکٹ چکوال کے دیہی علاقے میں بیگم نور میموریل ہسپتال میں زچگی اور بچوں کی صحت کے مرکز کی تعمیر کیلئے 55230 ڈالر (15.5ملین روپے)کی گرانٹ دی جائے گی۔
سائیبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے ویلج مکرریہ میں ایک لنک روڈ کی بہتری کے لئے 30199 ڈالر( 8.4 ملین روپے) کی گرانٹ دی جائے گی۔دستخط کی تقریب میں، سفیر اکاماتسو شوئیچی نے زور دیا کہ جاپان نے پاکستان کے ساتھ دہائیوں سے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ چین کی گوادر بندرگاہ پر حملے کی شدید مذمت افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے، وزیر دفاع نائب وزیراعظم سے اوورسیز رہنماؤں کی ملاقات، سبز پاسپورٹ کی عزت کو سراہا اسپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔