لیاری ایکسپریس وے کی زمین پر قبضہ مافیا نے نظریں گاڑ لیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ری سیٹلمنٹ منصوبے کی سرکاری زمین پر نامعلوم افراد کا حملہ ، واٹر بورڈ اور یو سی آفس کو توڑ دیا
ہزاروں رفاہی اور کمرشل پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعلی فائلیں بنا کر خرید و فروخت ہو چکی
لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کی قیمتی زمین پر ایک بار پھر قبضہ مافیا کی نظریں گڑ گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی سرکاری زمین پر نامعلوم افراد کے حملہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن میں بنائے گئے واٹر بورڈ اور یو سی آفس کو توڑ دیا گیا ہے، 2006 میں اس زمین پر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے کا آفس تھا اور 2008 سے واٹر بورڈ آفس اور یو سی آفس قائم تھا۔اس منصوبے کے تحت لیاری ایکسپریس وے کے 30 ہزار سے زائد متاثرین کو پلاٹ دیے جانے تھے، ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی لیاری ایکسپریس وے ریسٹلمنٹ منصوبے کی قیمتی زمین پر قبضہ ہو چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں ہزاروں رفاہی اور کمرشل پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعلی فائلیں بنا کر خرید و فروخت ہو چکی ہے، اور یہ معاملہ گزشتہ 8 برس سے نیب سست روی کا شکار ہے، نیب کی تحقیقات میں تاخیر سے ہزاروں شہری پریشان اور سرکاری خزانے کے کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: لیاری ایکسپریس وے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔