فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذائیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فالج ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس میں فوری علاج نہ ملنے کی صورت میں موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔
فالج کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں۔ پہلی قسم برین ہیمرج کہلاتی ہے، جس میں دماغ کی کوئی شریان پھٹ جاتی ہے، جبکہ دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بند ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی پیدا ہوتی ہے اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے مطابق فالج کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہو سکتا ہے، تاہم اس کا خطرہ ہر شخص میں مختلف ہوتا ہے۔ 55 سال کی عمر کے بعد ہر 10 برس میں فالج کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے، جبکہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور بلند کولیسٹرول کی سطح بھی اس خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ روزمرہ خوراک میں چند صحت بخش غذاؤں کو شامل کرکے فالج کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
جو کا دلیہ
ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو کے دلیے پر مشتمل غذا کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ کولیسٹرول میں اضافے سے دماغ تک جانے والی شریانوں میں چکنائی جمع ہو جاتی ہے، جو فالج کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔ دلیے میں موجود فائبر کولیسٹرول کو صحت مند سطح پر رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
مچھلی
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد ہفتے میں تین بار مچھلی کا استعمال کرتے ہیں، ان میں فالج کا خطرہ 6 سے 12 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شریانوں کی سوزش کم کرتے ہیں، خون کی روانی بہتر بناتے ہیں اور خون جمنے کے امکانات گھٹاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مچھلی کا زیادہ استعمال سرخ اور پراسیس شدہ گوشت کی جگہ لے لیتا ہے، جو شریانوں کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔
شکر قندی
شکر قندی میں وٹامن سی، وٹامن بی 6 اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ ہائی بلڈ پریشر فالج کے بڑے اسباب میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ شکر قندی میں موجود فائبر کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کیلے
کیلوں میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے فالج کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
پالک
پالک آئرن، فائبر اور وٹامن اے اور سی سے بھرپور سبزی ہے۔ یہ پوٹاشیم کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جو بلڈ پریشر کم کرنے کے ساتھ ساتھ شریانوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، یوں فالج کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فالج کے خطرے رکھنے میں بلڈ پریشر کا خطرہ جاتا ہے
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔